http://bbc.com.im/urdu/

Tuesday, 18 May, 2004, 22:33 GMT 03:33 PST

ایک برطانوی فوجی گرفتار

برطانیہ میں وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ایک برطانوی روزنامے میں عراقی قیدیوں سے برطانوی فوجیوں کی مبینہ بد سلوکی کے بارے میں شائع ہونے والی جعلی تصاویر کے معاملے میں کم از کم ایک برطانوی فوجی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مذکورہ تصاویر برطانوی روزنامے ’دی ڈیلی مِرر‘ میں شائع ہوئی تھیں۔

گزشتہ ہفتے اخبار نے ان تصاویر کے جعلی ہونےکا اعتراف کیا تھا جس کے بعد اخبار کے مدیر پیئرس مورگن کو سبکدوش کر دیا گیا تھا۔

تاہم نہ ہی برطانوی حکومت نے اور نہ ہی کوینز لنکاشائر رجمنٹ نے عراق میں زیادتیوں کےامکان کو رد کیا ہے۔

رائل ملٹری پولیس عراق میں برطانوی فوجیوں کی مبینہ زیادتیوں کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہے۔