Friday, 14 May, 2004, 15:58 GMT 20:58 PST
عراق میں امریکی منتظم اعلی پال بریمر نے کہا ہے کہ بغداد میں قائم ہونے والے عراقی حکومت نے اگر کہا تو امریکی فوجیں واپس چلی جائیں گی۔
عراقی حکام سے بات چیت کرتے ہوئے پال بریمر نے کہا کہ انھیں یہ امید نہیں کہ مستقبل قریب میں قائم ہونے والی عراقی حکومت امریکی فوج کے ملک سے نکل جانے کے بارے میں کہے گی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ امریکی فوج ان ملکوں میں نہیں رہتی جہاں پر ان کا خیر مقدم نہ کیا جائے۔
اگلے ماہ عراقیوں کو خود مختاری منتقل کرنے کے منصوبہ کی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ امریکہ واپس جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا ہرگز نہیں۔