Tuesday, 11 May, 2004, 18:06 GMT 23:06 PST
مسلمانوں کی ایک انتہا پسند ویب سائٹ نے ایک وڈیو دکھائی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ عراق میں ایک امریکی کا سر تن سے جدا کیا جا رہا ہے۔
اس وڈیو میں پانچ افراد کو دکھایا گیا ہے جن کے منہ کپڑوں سے ڈھانپے ہوئے ہیں اوران میں سے ایک شخص امریکی یرغمالی کا سر ایک چاقوسے کاٹ رہا ہے۔ تاہم اس وڈیو کی اصلی ہونے یا نہ ہونے کی تصدیق ابھی تک نہیں ہو سکی۔
اس سے صرف چند لمحے قبل وہ شخص جس کی گردن بظاہر کاٹی گئی یہ کہہ رہا تھا کہ وہ امریکی ہے اور اس کا تعلق ریاست فلاڈلفیا سے ہے۔
یہ گروپ جس کے بارے میں خیال ہے کہ اس کا تعلق القاعدہ سے ہے کہتا ہے کہ اس نے امریکیوں کو عراقی قیدوں پر ٹارچر کا بدلہ لینے کے لئے مارا ہے۔