http://bbc.com.im/urdu/

افغانستان: سزائے موت دوبارہ شروع

افغانستان میں دو سال قبل طالبان کی حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی سزائے موت دی گئی ہے۔

منگل کے روز خبر سامنے آئی کہ ایک سابق فوجی کمانڈر عبداللہ صالح کو گزشتہ ہفتے کابل کے باہر ایک جیل میں ایک قتل کی پاداش میں سزائے موت دی گئی تھی۔

بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ عبداللہ صالح کے مقدمے میں انصاف کے بنیادی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ ’سزائے موت طاقتور سیاسی گروہوں کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ایک اہم گواہ کو ختم کرنے کی کوشش ہو سکتی ہے‘۔