http://bbc.com.im/urdu/

’گیارہ ستمبر کا بُش کو علم تھا‘

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر بُش کو گیارہ ستمبر کے حملوں سے ایک ماہ قبل پتہ چل چُکا تھا کہ القاعدہ امریکہ پر حملے کرنے والی ہے۔

اگر ان خبروں کے تصدیق ہو جاتی ہے تو امریکی ایوان زیریں یعنی کانگریس کے کمیشن کے سامنے امریکی سلامتی پر صدر بُش کی مشیر کونڈیلیسا رائس کی گواہی تردید ہو جائے گی۔

کانگریس کا ترتیب دیا گیا یہ کمیشن سن دو ہزار ایک کے گیارہ ستمبر کو ہونے والے حملوں کی تفتیش کر رہا ہے۔

کانگریس کے کمیشن کے اراکین نے وہائٹ ہاؤس سے اس خفیہ بریفنگ کی دستاویز کو عوام کے سامنے پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔