معروف ستار نواز استاد ولایت حسین خان سنیچر تیرہ مارچ کی رات ممبئی کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر چھہتر برس تھی اور انہیں پھیپھڑوں کا سرطان تھا۔
موسیقی کی روایت پچھلی سات پشتوں سے ان کے خاندان میں چلی آ رہی ہے۔
استاد ولایت خان بھارتی کلاسیکی موسیقی کے بانیوں میں سے تھے اور ان کا شمار ستار نوازوں کی اس صف میں ہوتا تھا جو اول اول ہندوستانی موسیقی کو بیرون ممالک میں لیکر گئے۔ انہوں نے امریکہ میں کلاسیکی موسیقی کی تعلیم بھی دی ۔
ہونہار بروا |
لائیو شوز اور ریکارڈنگ کے علاوہ انہوں نے ممتاز فلمساز ستیہ جیت رے اور اسمائیل مرچنٹ کی فلموں کی موسیقی بھی ترتیب دی۔
ان کی رہائش بھارت اور امریکہ میں رہی تاہم اہلِ خانہ نے ان کی میت کو تدفین کے لئے کلکتہ ان کے گھر لانے پر اصرار کیا۔
ان کے بیٹے شجاعت خان اور ہدایت خان بھی ستار نواز ہیں۔