Monday, 24 November, 2003, 04:14 GMT 09:14 PST
چین کے صوبے کوانگ ڈانگ کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے کم از کم تیس افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہو گئے ہیں۔
گوانگ ڈانگ کے شہر شانتاؤ کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ جمعہ کی شام کو ہوٹل میں اگ لگ گئی جس سے چار منزلہ ہوٹل کی تین منزلیں اگ سے تباہ ہو گیں ہیں۔
آگ سے مرنے والی تعداد ابھی تک تیس ہے لیکن پندرہ زخمی ہونے والوں میں کئی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
ہوٹل میں مقیم لوگ کی صیح تعداد کا علم نہیں ہو سکا ہے۔ چینی حکام آگ لگنے کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔