آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
انڈیا میں ایک گو کارٹ کے پہیّے میں بال پھنسنے سے خاتون ہلاک
انڈیا میں ایک تفریحی پارک میں ایک گو کارٹ کی سواری کے دوران پہیّے میں بال پھنسنے سے ایک خاتون ہلاک ہو گئیں۔
یہ واقعہ شمالی ریاست ہریانہ میں پیش آیا۔
28 سالہ خاتون پنیت کور حادثے کے وقت اپنے خاندان کے ساتھ چھٹی منانے آئی تھیں۔
انہیں قریبی ہسپتال لے جایا گیا لیکن ڈاکٹروں کے مطابق وہ وہاں پہنچنے سے قبل ہی ہلاک ہو چکی تھیں۔
پولیس نے بی بی سی پنجابی کو بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور پنجوری میں واقع پارک کا گو ٹریک بند کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پنیت کور اور ان کے شوہر گو کارٹ پر تھے جب ان کے بال پہیے میں پھنس گئے۔ چونکہ گو کارٹ چلتی رہی اس لیے کھنچنے سے ان کے سر کی کھال اتر گئی۔
ایک پولیس اہلکار نے بی بی سی کے اروند چابڑا کو بتایا کے مرنے کی اصل وجہ تاحال واضح نہیں لیکن پوسٹ مارٹم کے بعد تفصیلات بتائی جا سکیں گی۔ اس حوالے سے کوئئ گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اطلاعات کے مطابق خاتون نے سواری سے قبل بال باندھ رکھے تھے اور ہیلمٹ بھی پہنا ہوا تھا۔
گو کارٹ کے ایک منیجر سشیل کمار نے بتایا کہ وہ تمام حفاظتی عوامل کا خیال رکھتے ہیں جس میں سر کی حفاظت بھی شامل ہے۔
’ہم نے انہیں بال باندھنے کے لیے ربن اور ہیلمٹ بھی دیا۔ یہ ایک حادثہ تھا۔‘
پنیت کور کے شوہر نے پولیس کو بتایا ’میں اور میری بیوی سواری سے لطف اندوز ہو رہے تھے کہ اچانک اس کے بال ڈھیلے ہو گئے اور میں نے اس کی چحخ سنی۔ میں نہیں جانتا کہ میری بیوی کو دیے جانے والے بینڈ اور پیلمٹ کی کوالٹی اتنی خراب تھی۔‘
گو کارٹ کا ایسا حادثہ انڈیا میں اس قبل کبھی پیش نہیں ہیں اور اس واقعے پر لوگ حیرت زدہ ہیں۔