http://bbc.com.im/urdu/

Friday, 30 January, 2009, 04:12 GMT 09:12 PST

ہولبروک آئندہ ہفتے پاکستان جائیں گے

پاکستان اور افغانستان کے لۓ امریکی صدر براک اوباما کے ایلچی رچرڈ ہولبروک اگلے ہفتے خطے کا دورہ کریں گے۔

امریکی محکمۂ خارجہ نے کہا ہے کہ وہ جرمنی میں سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے بعد اس دورے پر جائیں گے۔

اڑسٹھ سالہ رچرڈ ہولبروک ایک کہنہ مشق سفارتکار ہیں اور انہوں نے 1995 میں وہ معاہدہ طے کرایا تھا جس کی مدد سے بوسنیا کی جنگ بند ہوئی تھی۔

صدر ابامہ نے گزشتہ ہفتے بطور ایلچی برائے پاکستان اور افغانستان گزشتہ ہفتے کی تھی۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان رابرٹ وُڈ کے مطابق مسٹر ہولبروک میونِخ میں سلامتی سے متعلق ایک اجلاس کے بعد خطے کا دورہ کریں گے جہاں توقع ہے کہ وہ پاکستان اور افغانستان جائیں گے۔ تاہم ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ وہ خطے کے کسی اور ملک، مثلاً بھارت وغیرہ بھی جائیں گے۔ ان کی سفری تفصیلات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق وہ خطے میں جاکر اور وہاں کے راہنماؤں سے ملاقاتیں کرکے جاننا چاہتے ہیں کہ خطے میں صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کن اقدامات کی ضرورت ہے۔