http://bbc.com.im/urdu/

Thursday, 11 December, 2008, 19:58 GMT 00:58 PST

دلاور خان وزیر
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، ڈیرہ اسماعیل خان

وزیرستان: میزائل حملہ، سات ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے سےداغے گئے دو میزائل ایک قبائلی کے مکان پر گرے ہیںجس میں کم از کم سات لوگوں کے ہلاک ہوگئے ہیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں پنجابی طالبان بتائے جاتے ہیں۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جمعرات کو رات دس بجے کے بعد جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا سے پندرہ کلومیٹر دور مغرب کی جانب اعظم ورسک کے علاقے کژہ پنگہ میں امریکی جاسوس طیاریں سے دو میزائل فائر کیے ہیں۔ اس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔انتظامیہ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سارے پنجابی طالبان شامل ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں کوئی غیر ملکی عرب شامل نہیں ہیں اور ہلاک ہونے والے پنجابی طالبان ہیں۔مقامی لوگوں کے مطابق میزائل حملہ جس مکان پر ہوا ہے اس مکان میں پنجابی طالبان موجود تھے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ معلوم نہیں ہے کہ کیا ہلاک ہونے والوں میں کوئی اھم شخص شامل ہے یا نہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ میزائل حملے کے بعد مقامی لوگوں نے ملبہ سے چھ لاشوں کو نکال لیا گیا ہیں۔اور ایک لاش ملبہ تلے دبا ہوا ہے۔

یادرہے کہ اس پہلے بھی جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں امریکہ کی جانب سے مقامی طالبان یا عام لوگوں کے گھروں کو جاسوس طیاروں یا میزائل حملے سے نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجہ میں مقامی طالبان سمیت مقامی لوگ ہلاک ہوگئے ہیں۔