Friday, 05 December, 2008, 13:41 GMT 18:41 PST
اعجاز مہر
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد
پاکستان کی انٹیلیجینس ایجنسی آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا نے جمعہ کو وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے بارے میں وزیراعظم ہاؤس سے جاری کردہ ایک مختصر بیان میں صرف اتنا بتایا گیا ہے کہ آئی ایس آئی کے سربراہ نے موجودہ سلامتی کی صورتحال کے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس کی پاکستان کی حکومتی اور فوجی قیادت سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں
کے بعد گزشتہ روز راولپنڈی میں بری فوج کے کمانڈرز کا جو اجلاس منعقد کیا گیا اس میں طے کردہ ترجیحات کے بارے میں آئی ایس آئی
کے سربراہ نے وزیراعظم کو مطلع کیا۔