عبدالحئی کاکڑ
بی بی سی اردوڈاٹ کام، پشاور
پاکستان میں عورتوں کی حقوق کے لیے سرگرم غیر حکومتی تنظیم عورت فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ صوبہ سرحد میں رواں سال کے پہلے نو مہینوں کے دوران آٹھ سو اکیس خواتین کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
عورت فاؤنڈیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق آٹھ سو اکیس میں سے سب سے زیادہ مقدمات عورتوں کے مبینہ قتل کے سامنے آئے ہیں اور ان نو مہینوں کے دوران تین سو چوبیس خواتین کو قتل کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چوالیس خواتین نے خودکشی، انچاس کو اغواء اور تئیس کو عزت کےنام پر قتل کیا گیا ہے۔
عورت فاؤنڈیشن کی اس رپورٹ میں پاکستان کے جنگ زدہ قبائلی علاقوں میں عورتوں پرہونے والے مبینہ تشدد کے بہت ہی کم مقدمات ظاہر کیے گئے ہیں۔
شبینہ ایاز کا مزید کہنا تھا کہ قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں فوجی کارروائی کے دوران بے گھر ہونے والوں میں سے خواتین اور بچے
اس المیہ کی دوگنی قیمت ادا کررہے ہیں۔ان کے بقول کچھ روز قبل جب ان کی ایک ٹیم نے ضلع دیر میں ان بے گھر ہونے والی خواتین سے
ملاقاتیں کیں تو ان میں ایک بات یہ سامنے آئی کہ خواتین دو طرح یعنی بلواسطہ اور بلا واسطہ متاثر ہو رہی ہیں۔
![]() |
|
| شبینہ کے بقول قبائلی علاقوں میں بدامنی سے سب سے زیادہ خواتین متاثر ہو رہی ہیں |
انہوں نے کہا کہ ایک خاتون نے اپنی داستان سناتے ہوئے کہا کہ ’جب ہمارے گاؤں پر بمباری شروع ہوئی تو ہم اپنے بچوں کے ہمراہ گھر سے نکل پڑے اور میں نے اپنی دو ماہ کی بچی کو ایک کمبل میں لپیٹ لیا لیکن جب ہم دیر پہنچے تو میں نےکمبل کھول کر دیکھا توبچی نہیں تھی، وہ راستے میں کہیں گر گئی تھی اور مجھے اپنی بچی کو ہمیشہ کے لیے کھونے کا پتہ ہی نہیں چلا۔‘