Monday, 22 September, 2008, 15:34 GMT 20:34 PST
پاکستان کے مشیر داخلہ نے اتوار کو اسلام آباد میں صحافیوں کو ایک وڈیو دکھائی جس میں ہوٹل کے گیٹ پر سپاہی اور سکیورٹی اہلکار آخر تک بارود سے بھرے ٹرک میں دھماکے کو روکنے اور آگ بجھانے کی کوشش کرتے نظر آ رہے ہیں۔ یہ فلم ایک کلوز سرکٹ کیمرے سے بنائی گئی تھی۔
سینیچر کی شام ہونے والے اس دھماکے میں پاکستانی وزارتِ داخلہ کے مطابق کم از کم ترپّن افراد ہلاک اور دو سو ساٹھ سے زائد زخمی ہوئے جن میں متعدد غیر ملکی بھی شامل ہیں۔