Thursday, 04 September, 2008, 17:42 GMT 22:42 PST
حسن مجتبیٰ
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، نیویارک
نیویارک میں قید پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے خلاف مقدمے کی سماعت اکیس ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ سماعت عدالت میں ان کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے کی گئی۔
اب ان کے خلاف مقدمے کی سماعت بائیس ستمبر کو ہو گی اور اسی سماعت کے دوران ان پر فردِ جرم عائد کی جائے گی۔
استغاثے کا کہنا ہے کہ اسی دوران پستول سے کی جانے والی جوابی فائرنگ سے ڈاکٹر عافیہ زخمی ہو گئیں۔
گزشتہ پیشی کے دوران عدالت نے ان کا طبی معانہ کرانے کا حکم دیا تھا جس پر ان کا طبی معائنہ کیا گیا جس کی رپورٹ گزشتہ منگل کو ان کے وکیل ایلین وٹفیلڈ شارپ کو ملی۔