http://bbc.com.im/urdu/

Tuesday, 26 August, 2008, 19:40 GMT 00:40 PST

ذیشان ظفر
اسلام آباد

سہالہ دھماکہ، چار ہلاک

اسلام آباد کے نواحی علاقے سہالہ میں ہونے والے ایک دھماکے میں چار افراد ہلاک جبکہ سولہ زخمی ہو گئے ہیں۔

منگل کی شب دھماکہ اسلام آباد کے نواحی علاقے سہالہ کے ایک ٹرک ہوٹل میں ہوا ۔دھماکے کے وقت ہوٹل میں زیادہ تر مسافر موجود تھے۔

ایس ایس پی اسلام آباد احمد لطیف نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں ہلکی نوعیت کا دھماکہ خیز مواد استعمال ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے کی جگہ ایک چھوٹے سائز کا گڑھا موجود ہے اس لیے کہا جا سکتا ہے کہ ہلکی نوعیت کا تین سے چار کلوگرام کا دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ ابھی تک پولیس کے ماہرین جائے حادثہ کا مختلف پہلوں سے جائزہ لے رہے ہیں اور اس کے بعد وہ اپنی حمتی رپورٹ بنائیں گے۔

کامران عادل نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کے ماہرین جائے حادثہ کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا سکے۔