Monday, 18 August, 2008, 10:31 GMT 15:31 PST
پاکستان کے صدر پرویز مشرف کے استعفے کے اعلان کے ساتھ ہی کراچی سٹاک ایکسچینج چار فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
سرمایہ کاروں کا خیال ہے کہ اس استعفے کے اعلان کے ساتھ ہی ملک میں سیاسی استحکام کے بارے میں بے یقینی ختم ہوئی ہے۔
پاکستان کے کئی حصوں سے جشن کی اطلاعات ملی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ کچھ حصوں میں لوگ گلیوں میں رقص کر رہے ہیں۔
اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے استعفے کے اعلان کے لیے صدر کی تقریر پر تبصرے سے انکار کر دیا۔
گزشتہ اتوار کو امریکی وزیرخارجہ کونڈالیزا رائس نے کہا تھا کہ صدر مشرف کا مستقبل پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔