Sunday, 17 August, 2008, 17:47 GMT 22:47 PST
پاکستان کے بیجنگ اولمپکس میں میڈل حاصل کرنے کی واحد امید بھی ختم ہوگئی ہے۔
پاکستان کی ہاکی ٹیم جنوبی افریقہ سے میچ جیتنے کے باوجود سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی نہیں کر سکی ہے۔
پاکستان نے اتوار کے روز ہونے والے میچ میں جنوبی افریقہ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی لیکن ہالینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ برابری پر ختم ہونے کے سبب پاکستان کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے تمام امکانات ختم ہو گئے ہیں۔
بیجنگ اولپمکس میں پاکستان کی اب تک کھیلے جانے والے چار میچوں میں سے صرف دو جیت سکی ہے۔ پاکستان انگلینڈ اور آسٹریلیا سے میچ ہار گیا تھا جبکہ اس نے کینیڈا اور جنوبی افریقہ کو شکست دی۔
پاکستان کو ابھی ہالینڈ سے میچ کھیلنا ہے تاہم اس میچ میں جیت بھی ان کو سیمی فائنل میں نہیں پہنچا سکتی۔