http://bbc.com.im/urdu/

Monday, 04 August, 2008, 00:14 GMT 05:14 PST

کارروائی میں پندرہ طالبان ہلاک

پاکستان میں فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے شمالی علاقے سوات میں سیکیورٹی فورسز کی ایک کارروائی میں سیکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار اور کم از کم پندرہ مشتبہ طالبان ہلاک ہو گئے ہیں۔

فوج کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کارروائی میں متعدد طالبان زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اس بیان میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ ہفتے شروع کی جانے والی اس کارروائی میں مقامی کمانڈر مولانا فضل اللہ کے حامی ساٹھ سے زیادہ طالبان کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

طالبان نے اس علاقے میں پانچ مزید سکولوں کو نذر آتش کر دیا ہے اور اس طرح طالبان کی طرف جلائے جانے والے سکولوں کی تعداد ساٹھ ہو چکی ہے۔