Sunday, 13 July, 2008, 14:59 GMT 19:59 PST
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ القاعدہ رہمنا اسامہ بن لادن کی تلاش کے لیے امریکی فوج کو پاکستان کے اندر کارروائی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کی سرحد سے ملحقہ پاکستان کے قبائلی علاقے میں کافی بڑی تعداد میں پاکستانی فوجی تعینات ہیں جو شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
پاکستانی وزیر خارجہ کا یہ بیان پاکستان کے قبائلی علاقے یا جسے عالمی ذرائع ابلاغ میں شدت پسندوں کی ’محفوظ جنت‘ بھی کہا جاتا ہے میں امریکی فوج کی طرف سے براہ راست کارروائی کرنے کے امکانات کے بارے میں قیاس آرائیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔
پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات گزشتہ مہینے پاکستان سرحد کے قریب ایک فوج چوکی پر امریکی حملے میں گیارہ فوجیوں کی ہلاکت کے بعد سے دباؤ کا شکار ہیں۔