Monday, 30 June, 2008, 06:19 GMT 11:19 PST
رفعت اللہ اورکزئی
بی بی سی اردو ڈاٹ کام پشاور
قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں حکام کے مطابق ایک مبینہ شدت پسند تنظیم کے مرکز میں ہونے والے دھماکے سے سات افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیٹکل حکام کے مطابق یہ دھماکہ اتوار اور پیر کی درمیانی رات باڑہ تحصیل کے علاقے برقمبر خیل میں پیش آیا۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ عمارت کے ملبے سے سات لاشیں نکالی جاچکی ہے اور خدشہ ہے کہ ملبے تلے مزید لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔
تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ دھماکہ میزائل لگنے سے ہوا ہے یا وہاں پہلے سے کوئی دھماکہ خیز مواد موجود تھا۔ یہ بھی اطلاعات ہیں
کہ دھماکے میں تنظیم کے سربراہ حاجی نامدار محفوظ رہے ہیں۔
![]() |
|
انہوں نے کہا کہ اس حملے میں بغیر پائلٹ والا جہاز ڈرون استعمال کیا گیا۔
مولوی عمر نے کہا کہ اس حملے میں ان کے کچھ ساتھی ہلاک ہو گئے ہیں۔
تحریک طالبان کے ترجمان نے دھمکی دی کہ اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔
ادھر دوسری طرف سکیورٹی فورسز کی طرف سے باڑہ میں مذہبی تنظیموں کے خلاف جاری آپریشن گزشتہ رات دس بجے کے بعد بند کردیا گیا تھا جبکہ تازہ کارروائی ابھی تک شروع نہیں کی گئی ہے۔