Wednesday, 14 May, 2008, 18:13 GMT 23:13 PST
ڈمہ ڈولہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وہاں میزائیل کا حملہ ہوا ہے۔ حکومت نے اس کے بارے میں لا علمی کا اظہار کیا ہے۔
طالبان کے ترجمان مولوی عمر نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میزائیل کا نشانہ مولوی عبیداللہ کا گھر تھا۔ انہوں نے کہا کہ اندھیرے کی وجہ سے فوری طور پر جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکتی۔