Sunday, 20 April, 2008, 07:06 GMT 12:06 PST
عزیزاللہ خان
بی بی سی اردو ڈاٹ کام کوئٹہ
بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی میں ایک گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑایا گیا ہے اور دوسرے دھماکے میں فرنٹیئر کور کا ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔
پولیس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ لوٹی کے قریب اٹھارہ انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑایا گیا ہے جس سے کو گیس کی ترسیل معطل ہوگئی ہے۔
یہ دھماکہ ڈیرہ بگٹی شہر سے کوئی بیس کلومیٹر دور ہوا ہے۔
ادھر سنگسیلہ کے قریب فرنٹیئر کور کے غزہ بند سکاؤٹس کے اہلکار راستے پر بارودری سرنگیں تلاش کر کے انہیں ناکارہ کرنے کے کام کر رہے تھے کہ اچانک ایک دھماکہ ہوا ہے جس سے ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔
وزیراعلٰی نواب اسلم رئیسانی اور گورنر ذوالفقار مگسی نے بلوچستان میں آپریشن بند اور دو طرفہ جنگ بندی کی اپیلیں کی ہیں لیکن
اس کے باوجود ڈیرہ بگٹی اور کوہلو کے علاقہ کاہان سے پر تشدد کارروائیوں اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن کی اطلاعات
موصول ہوتی رہتی ہیں۔