Thursday, 10 April, 2008, 11:18 GMT 16:18 PST
احمد نور
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لاہور
لاہور کے گنجان آباد علاقے مصری شاہ میں سکریپ مارکیٹ میں سلنڈر پھٹنے سے پانچ افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔
سی سی پی او لاہور ملک محمد اقبال نے اس حادثے میں پانچ افراد کی ہلاکت اور آٹھ افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب سکریپ مارکیٹ میں ایک گیس سلنڈر پھٹا۔
واضح رہے کہ دو اپریل کو صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں آکسیجن سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں تین عمارتیں منہدم ہوگئی تھیں جن کے ملبے تلے دب کر چودہ ہلاک ہوئے تھے۔