http://bbc.com.im/urdu/

Monday, 07 April, 2008, 23:50 GMT 04:50 PST

ریاض سہیل
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی

شہلا رضا: سندھ کی نئی ڈپٹی سپیکر

سندھ اسمبلی کی نو منتخب ڈپٹی سپیکر سیدہ شہلا رضا پیپلز پارٹی کی پرانی کارکن ہیں۔ جنرل ضیاالحق کے دور میں انیس سو پچاسی میں انہیں پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کا جوائنٹ سیکرٹری منتخب کیا گیا تھا۔

انیس سو نوے میں جام صادق علی کے دور حکومت میں انہیں قتل کے ایک مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔ انہیں کئی ہفتوں تک سی آئی اے سینٹر کراچی میں رکھا گیا جہاں مبینہ طور پر انہیں سخت تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

وہ حراست میں تھیں جب انہوں نے کراچی سینٹرل جیل سے ایم ایس سی فزیالوجی کا امتحان دیا۔

دو سال قبل ایک روڈ حادثے میں ان کے دو بچے ہلاک ہوگئے تھے۔ اس حادثے میں وہ اور ان کے شوہر بھی زخمی ہوئے تھے۔ ان کی نامزدگی پیپلز پارٹی کی جانب سے خواتین کو ایوان میں مؤثر نمائندگی دینے اور ان کے شہری پس منظر کی وجہ سے کی گئی ہے۔