http://bbc.com.im/urdu/

Saturday, 05 April, 2008, 11:27 GMT 16:27 PST

چین نے پاکستان کی فریگیٹ تیار کر لی

پاکستانی بحریہ اور چین کے شپ یارڈ میں پہلے بڑے سمجھوتے کے بعد چین نے پاکستان کے لیے ایک فریگیٹ تیار کی ہے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق فریگیٹ ایف 22 پی کی رونمائی بیجنگ میں سوموار کو ہوگی۔

یہ فریگیٹ ان چار میں سے پہلی ہے جن کو پاکستان کے حوالے کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں معاہدہ سنہ دو ہزار پانچ میں ہوا تھا۔ چوتھی اور آخری فریگیٹ سنہ دو ہزار تیرہ میں پاکستان کے شہر کراچی میں مکمل کی جائے گی۔

پاکستان نے ماضی میں اس طرح کی فیگیٹ مختلف مغربی ممالک سے خریدی تھیں۔ ان ممالک میں برطانیہ اور فرانس شامل ہیں۔

سنہ دو ہزار پانچ میں کیے گئے معاہدے کے تحت چین بری جہازوں کی ٹیکنولوجی بھی پاکستان کو دے گا۔