Tuesday, 01 April, 2008, 02:05 GMT 07:05 PST
نئی حکومت کے حکم پر پاکستان فوج نے قومی احتساب بیورو کے ڈائریکٹر جنرل ہیڈکواٹر میجر جنرل آفتاب احمد کے علاوہ چار دیگر میجر جنرلز کو پندرہ اپریل تک فوجی میں واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کے علاوہ نیب کے نائب سربراہ میجرل جنرل محمد صدیق، میجر جنرل امتیاز احمد چیرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی، میجر جنرل ناصر محمود ڈی جی نیب پنجاب اور میجر جنرل شاہد احمد حشمت ڈی جی نیب بلوچستان کو پندرہ اپریل تک اپنے سویلین عہدے چھوڑ کر فوج میں واپسی کا حکم دیا گیا ہے۔
وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد تقریر میں جو پہلے سو روز کا ایجنڈا پیش کیا تھا
اس میں فوج کو پندرہ دنوں میں بعض عہدے خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔