Monday, 17 March, 2008, 20:14 GMT 01:14 PST
قومی اسمبلی کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو سپیکر اور فیصل کریم کنڈی کو ڈپٹی سپیکر نامزد کیا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر فہمیدہ مرزا قومی اسمبلی کے حلقہ 225 II بدین سے قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئی ہیں اور انہوں نے اس حلقے میں پاکستان مسلم لیگ کی بی بی یاسمین شاہ کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔
وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے قائمقام چئر پرسن آصف علی زرداری کے قریبی دوست ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا کی اہلیہ ہیں اور پیپلز پارٹی سے دیرینہ رفاقت رکھتی ہیں۔ وہ 1956 میں کراچی میں پیدا ہوئیں اور لیاقت میڈیکل کالج سے طب کی تعلیم حاصل کی۔
وہ اس سے قبل 1997 میں بھی منتخب ہو چکیں ہیں۔
پی پی پی پی نائب سپیکر کے لیے فیصل کریم کندی کی نامزدگی کا اعلان کرنے والی جو این اے 24 ڈیرہ غازی خان سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور انہوں اس حلقے میں جے یو آئی کے مولانا فضل الرحمٰن کو شکست دی۔