http://bbc.com.im/urdu/

Saturday, 01 March, 2008, 16:10 GMT 21:10 PST

عباس نقوی
کراچی

کارٹون: کراچی میں مظاہرے

ڈنمارک کے اخبارات میں توہینِ رسالت پر مبنی کارٹونوں کی اشاعت کے خلاف کراچی میں احتجاج کا سلسلہ زور پکڑتا جا رہا ہے اور اب اس احتجاج میں طلبہ تنظیمیں بھی شامل ہوگئی ہیں۔

سنیچر کو کراچی میں یونیورسٹی روڑ پر دو جامعات کے طلبہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جامعہ کراچی کے باہر ہونے والے مظاہرے میں اسلامی جمعیت طلبہ، پختوں سٹوڈینٹس فیڈریشن اور امامیہ سٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے طلبہ نے شرکت کی۔

احتجاج کرنے والے طلبہ نے مختلف ممالک کے پرچم نظرِ آتش کیے اور نعرے بازی بھی کی۔ توہینِ رسالت کے خلاف دوسرا احتجاجی مظاہرہ حزب التحریر کی جانب سے کیا گیا جس میں جامعہ کراچی اور این ای ڈی یونیورسٹی کے طلبہ بھی شامل تھے۔

جامعہ کراچی سے طلبہ کی ایک ریلی نکالی گئی جو این ای ڈی یونیورسٹی سے نکالی جانے والی ریلی میں شامل ہوگئی۔ طلبہ کی دونوں ریلیاں سفاری پارک تک لائی گئیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں اب تک توہینِ رسالت کے خلاف مذہبی جماعتوں کی جانب سے مظاہرے کیے جا رہے تھے تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ کراچی کے طلبہ کی جانب سے اس مسئلے پر کوئی مظاہرہ کیا گیا ہے۔