Wednesday, 13 February, 2008, 15:23 GMT 20:23 PST
رفعت اللہ اورکزئی
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، پشاور
صوبہ سرحد کے شورش زدہ ضلع سوات میں حکام کے مطابق انتخابات میں حصہ لینے والے ایک امیدوار کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں دو افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں امیدوار خود بھی شامل ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی شام چار باغ کے علاقے میں پیش آیا۔
یاد رہے کہ مفتی حسین احمد دو ہزار دو کے انتخابات میں سوات سے ایم ایم اے کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کے امیدوار منتخب ہوئے تھے۔ لیکن اٹھارہ فروری کے انتخابات میں وہ سوات کے دو حلقوں این اے تیس اور پی ایف چھیاسی سے آزاد حیثیت سے حصہ لے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ تقریباً ایک ماہ قبل سوات میں چار باغ ہی کے علاقے میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار اور سابق صوبائی وزیر اسفندیار امیرزیب ایک انتخابی ریلی پر بم حملے میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے تھے جس میں اسفندیار امیرزیب خود بھی شامل تھے۔