Monday, 21 January, 2008, 16:49 GMT 21:49 PST
شہزاد ملک
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد
پاکستان کے سپیکر قومی اسمبلی چوہدری امیر حسین کو قائم مقام صدر مملکت بنائے جانے کے خلاف الیکشن کمیشن میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں انہیں اس عہدے سے ہٹانے کی استدعا کی گئی ہے۔
قائم مقام صدرِ پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کی ٹکٹ پر حلقہ این اے ایک سو گیارہ سے قومی اسمبلی کا انتحاب بھی لڑ رہے ہیں اور درخواست میں ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ یہ درخواست ان کے مخالف انتخابی امیدوار پاکستان پیپلز پارٹی کی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے دائر کی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ چوہدری امیر حسین کو نو روز تک قائمقام صدر بنانے سے یہ خطرہ پیدا ہوگیا ہے کہ وہ لوگوں کی آزادانہ رائے پر اثر انداز ہو سکتے ہیں کیونکہ انہیں پورے ملک کی مشینری استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن جو ملک میں آزاد ،منصفانہ اور غیر جانبذارانہ انتخابات کروانے کا ذمہ دار ہے وہ، خود بھی
قائم مقام صدر کے زیر اثر آجائےگا۔ ان حالات میں اٹھارہ فروری کو ملک میں ہونے والے انتحابات کی کیا ساکھ باقی رہ جائے گی؟
|
چیف جسٹس قائمقام صدر
|
پیپلز پارٹی کے امیدوار نے سپریم کورٹ سے بھی اپیل کی کہ وہ اس غیر آئینی اقدام کا نوٹس لے اور قومی اسمبلی کے ایک امیدوار کو
صدارت کے اعلیٰ منصب پر فائز کرنے کے خلاف کارروائی کرے۔