Thursday, 03 January, 2008, 09:50 GMT 14:50 PST
دلاور خان وزیر
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، ڈیرہ اسماعیل خان
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں محسود قبائل کے علاقے میں جیٹ طیاروں نے تین مقامات پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کافی جانی نقصان کا خدشہ ہے۔ کاروائی کے بعد طیارے واپس لوٹ گئے ہیں۔
مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جمعرات کو دوپہر دو بجے کے قریب جیٹ طیاروں نے محسود قبائل کے علاقے میں تین مشکوک مقامات کو نشانہ بنایا جس میں کافی جانی نقصان کا خدشہ ہے۔
علاقے میں انتظامیہ کی عدم موجودگی کی وجہ سے فوری طور پر ہلاکتوں کی تعداد معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ جن علاقوں میں بمباری کی گئی اس میں ایمرراغزائی؛ شک توئی ور سراروغہ شامل ہیں۔
پچھلے ہفتے پاکستان پیپلز پارٹی کی چئیرپرسن بے نظیر بھٹو کے قتل کا الزام حکومت نے بیت اللہ محسود پر لگایا ہے لیکن بیت اللہ محسود نے اس الزام کی سختی سے تردید کی تھی۔