http://bbc.com.im/urdu/

Sunday, 30 December, 2007, 11:10 GMT 16:10 PST

نثار کھوکھر
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، نوڈیرو (لاڑکانہ)

فوج کی جانب سے قبر پر پھول

پاکستان کی سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن بینظیر بھٹو کے قبر پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی طرف سے پھولوں کی چار چڑھائی گئی ہے۔

پھولوں کی یہ چادر پاک فوج کے لاڑکانہ بریگیڈ کے افسروں نے چڑھائی جو سنیچر کی رات کو لاڑکانہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک اعلیٰ عہدے دار کے ساتھ یہاں آئے تھے۔

گڑھی خدا بخش میں ایک اور بھٹو دفن
بینظیر بھٹو قاتلانہ حملے میں ہلاک
دھماکے کے بعد کے مناظر
سوگوار اور تدفین، تصاویر

ذرائع کے مطابق بینظیر بھٹو کی قبر پر پھول چڑھانے والے فوجی افسران سندھی ٹوپی، اجرک اور شلوار قمیض میں ملبوس تھے اور وہ ایک عام سویلین گاڑی میں رات گیارہ بجے وہاں آئے تھے جب پی پی پی کے کارکن وہاں سےجا چکے تھے۔

دوسری طرف ملک بھر سے پی پی پی کے کارکنوں کے قافلوں کی گڑھی خدا بخش آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ پی پی پی کارکن اپنے ساتھ پھولوں کے گلدستے لا رہے ہیں اور اس وقت تک بینظیر بھٹو کی قبر پر ڈالی جانے والے مٹی سے زیادہ بڑا ڈھیر ان پھولوں کا ہے۔

کارکنوں کی کئی ٹولیاں تلاوت قران میں مصروف ہے اور کچھ کارکن مشرف مخالف اور پاکستان مخالف نعرے لگا رہے ہیں۔