احمدرضا
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی
کراچی کے علاقے بنارس میں جمعہ کو احتجاج کرنے والے ہجوم پر رینجرز کے اہلکاروں نے براہ راست فائرنگ کی ہے تاہم اب تک کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی۔
ہجوم کو منتشر کرنے کے لپے رینجرز کے اہلکاروں نے آنسو گیس کے گولے بھی پھینکے اور ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج بھی کیا ہے۔
اہلکار کے مطابق لسانی بنیاد پر راہگیر مردوں کے ساتھ ساتھ عورتوں اور بچوں کو بھی مارا پیٹا جارہا تھا جس کے بعد ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورس کی کارروائی کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے ہیں تاہم رینجرز کی ہوائی فائرنگ کے جواب میں علاقے سے
بھی فائر کئے جارہے ہیں۔