Thursday, 27 December, 2007, 12:34 GMT 17:34 PST
بیورو رپورٹ
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد
پاکستان کے شہر راولپنڈی میں بینظیر بھٹو کے انتخابی جلسے کے خاتمے کے فوری بعد ہونے والے ایک دھماکے میں پندرہ ہلاک افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ عینی شاہدین کے حوالے سے ہلاکتوں کی تعداد بیس بتائی گئی ہے۔ اس دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بینظیر بھٹو لیاقت باغ میں منعقدہ انتخابی جلسے سے خطاب کر کے جاچکی تھیں۔
خبررساں ادارے اے پی کے ایک صحافی نے بتایا کہ اس نے جائے وقوع پر لاشوں کے ٹکڑے بکھرے ہوئے دیکھے اور چاروں طرف افراتفری کا عالم تھا۔
پاکستانی وزارت داخلہ کے ترجمان جاوید اقبال چیمہ نے خبررساں اداروں کو بتایا کہ یہ خودکش حملہ تھا جو انتخابی جلسے کے قریب ہوا۔