Thursday, 27 December, 2007, 19:36 GMT 00:36 PST
پاکستان پیپلز پارٹی کی چئرپرسن بینظیر بھٹو اپنے خاندان کی تیسری فرد ہیں جن کی زندگی سیاست کی بھینٹ چڑھی ہے۔
اپنی زندگی کی آخری تقریر کرتے ہوئے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں انہوں نے کہا کہ وہ روالپنڈی میں خطاب کر کے بہت خوشی محسوس کر رہی ہیں۔
اس سے قبل بینظیر بھٹو جب اٹھارہ اکتوبر کو آٹھ کی جلاوطنی کے بعد پاکستان پہنچی تو انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس لمحے کا ہر وقت انتظار کرتی رہی ہیں۔