http://bbc.com.im/urdu/

Wednesday, 26 December, 2007, 14:11 GMT 19:11 PST

رفعت اللہ اورکزئی
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، پشاور

کوہاٹ فائرنگ، تین افراد ہلاک

صوبہ سرحد کے جنوبی شہر کوہاٹ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ میں تین افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے ہیں۔

کوہاٹ کے ضلعی پولیس افسر وقار الدین کے مطابق یہ واقعہ بدھ کو دوپہر کے وقت کوہاٹ کے علاقے نصرت خیل میں پیش آیا۔

انہوں نے کہا کہ سواریوں سے بھری ہوئی ایک سوزوکی گاڑی سڑک پر جا رہی تھی کہ کاغذو موڑ کے قریب دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کی جس سے تین افراد موقع پر ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں کا تعلق علی زئی خادی زئی کے علاقوں سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی رپورٹ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔