http://bbc.com.im/urdu/

Monday, 12 November, 2007, 19:41 GMT 00:41 PST

ذوالفقار علی
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد

’بےنظیر مشرف رابطے قائم ہیں‘

وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے بےنظیر بھٹو کے اس بیان کو غلط بتایا ہے کہ انہوں نے پاکستان کے صدر جنرل پرویز کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ بند کردیا ہے۔

پیر کی شام اسلام آباد میں صحافیوں کے اعزاز میں منعقد کی گئی ایک تقریب میں شیخ احمد رشید نے بی بی سی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف اور بے نظیر بھٹو کے درمیان رابطے بحال ہیں۔

پاکستان میں ایمرجنسی: خصوصی ضمیمہ
ایمرجنسی میں آزادانہ انتخابات مشکل: بینظیر
انتخابات جنوری کے پہلے ہفتے میں: مشرف

انہوں نے کہا کہ’بے نظیر بھٹو ایک طرف صدر مشرف کو ٹیلیفون بھی کرتی ہیں اور صبح کہتی ہیں کہ میری بات چیت ختم ہوگئی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ’ دو شخصیات کے درمیان اب بھی رابطے ہیں اور پرویز مشرف اور بے نظیر کے درمیان سب اچھا ہے۔‘

البتہ ان کا کہنا ہے کہ دو جماعتوں( پیپلز پارٹی اور حکمران جماعت مسلم لیگ) کے درمیان کوئی رابط نہیں اور ان کے درمیان ہر طرح کے تعلقات ختم ہوچکے ہیں۔‘

شیخ رشید نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ زیر حراست لوگوں کو چند روز میں رہا کردیا جائے گا اور ایک آدھ مقامی ٹی وی چینل کے بغیر تمام کی نشریات پر پابندی اٹھالی جائے گی۔

تاہم انہوں نے اس سوال کا جواب دینے سے گریز کیا کہ نگران حکومت میں کون لوگ شامل کیے جا رہے ہیں۔

شیخ رشید احمد نے صحافیوں کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد قومی اسمبلی کی تحلیل سے تین روز پہلے کیا۔

پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے اتوار کے روز اپنی نیوز کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھا کے انتخابات نو جنوری کو منعقد ہوں گے جبکہ قومی اسمبلی کی مدت پندرہ جنوری کو اور صوبائی اسمبلیوں کو مدت بیس نومبر تک ختم ہوجائے گی۔