Saturday, 06 October, 2007, 12:09 GMT 17:09 PST
ریاض سہیل
بی بی سی اردو ڈاٹ کام ،کراچی
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور صدارتی امیدوار مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ انہوں نے صدارتی انتخاب کا بائیکاٹ نہیں کیا بلکہ وہ اس میں شریک نہیں ہوئے ہیں۔
بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مصالحتی آرڈیننس اپنی جگہ پر ہے اور صدارتی انتخاب اپنی جگہ پر ،اور دونوں کا ایک دوسرے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
مخدوم امین فہیم کا کہنا تھا کہ’ ہم نہیں چاہتے کہ یونیفارم میں کوئی صدارتی انتخاب لڑے کیونکہ یہ پاکستانی آئین کے مطابق نہیں ہے، اس لیے ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم اس انتخاب کا حصہ نہیں بنیں گے‘۔
انہوں نے کہا کہ ان کےاس فیصلے سےصدر مشرف کے ساتھ جاری مذاکرات اور مفاہمت پر کوئی اثر نہیں پڑیگا، ہم پوری قوم کی مصالحت چاہتے ہیں یہ کسی ایک شخص کا مسئلہ نہیں ہے۔
مخدوم امین فہیم کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہر عام آدمی کے خلاف دائر جھوٹے مقدمات ختم ہونے چاہیئں۔