Sunday, 26 August, 2007, 11:59 GMT 16:59 PST
احمدرضا
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی
کراچی کے علاقے لیاری میں بلوچ رہنما نواب اکبر بگٹی کی پہلی برسی کے موقع پر ہونے والے جلسے کے مقام کو پولیس نےگھیرے میں لے کر اور اسٹیج توڑ پھوڑ دیا۔
یہ جلسہ جمہوری وطن پارٹی کی جانب سے لیاری کے مرکزی علاقہ بلوچ چوک پر اتوار کو تین بجے شروع ہونا تھا جس سے سندھی اور بلوچ قوم پرست رہنماؤں کو خطاب کرنا تھا۔
تاہم تین بجے کے قریب ہی پولیس کی دو درجن گاڑیوں نے جلسہ گاہ کوگھیرے میں لے لیا اس وقت اسٹیج اور جلسہ گاہ کی تیاری کا کام جاری تھا۔ جلسے کے ایک منتظم اور جمہوری وطن پارٹی کے رہنما شہزادہ ظفر نے بتایا کہ محاصرے کے کچھ دیر بعد پولیس نے اسٹیج توڑ پھوڑ دیا اور تیاریوں میں مصروف نوجوانوں پر لاٹھی چارج کیا۔ جس کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔
![]() | |
| لیاری میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی |
یاد رہے کہ پچھلے برس آج ہی کے دن بلوچستان میں فوج کے فضائی حملے میں نواب اکبر بگٹی کی ہلاکت کے بعد لیاری کے علاقے میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے اور لوگوں نے پرتشدد احتجاج کیا تھا۔