بیورو رپورٹ
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد
پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی طرف سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے نوازشریف کے مقدمے میں عدالت عظمی کے فیصلے پر اُس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ دنیا پر ثابت کریں گے کہ حکومت قانون اور آئین کی پاسداری کرتی ہے اور رواداری پر یقین رکھتی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ موجودہ حکومت کی تمام کوششیں پاکستان کو ایک لبرل ، جہموری اور اقتصادی طور پر متحرک ملک بنانے کے لیے ہیں تاکہ پاکستان کو اقوام عالم میں ایک تہذیب یافتہ اور باوقار ملک کا مقام حاصل ہو سکے۔
ترجمان نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقدں کو قومی مفاد میں مل جل کر کام کرنا ہوگا۔