http://bbc.com.im/urdu/

Friday, 10 August, 2007, 17:03 GMT 22:03 PST

مشرف کابل جرگے سے خطاب پر آمادہ

پاکستان کے صدر مشرف کابل میں جاری ’امن جرگے‘ کے اختتامی اجلاس میں شرکت پر آمادہ ہو گئے ہیں۔

خبر رساں اداروں نے پاکستان کے دفترِ خارجہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صدر ’اصولی طور پر‘ کابل میں جاری انسدادِ دہشت گردی کانفرنس سے خطاب کرنے پر آمادہ ہو گئے ہیں۔

پاک افغان جرگے کا آغاز
صدر مشرف شامل نہیں ہوں گے

اے ایف پی کا کہنا ہے کہ افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے جمعہ کی شام صدر جنرل پرویز مشرف کو فون کیا تھا۔

اے ایف پی کے مطابق اس سلسلے میں دفترِ خارجہ سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’صدر کرزئی نے صدر مشرف سے کہا کہ ان کی ذاتی شرکت جرگے کے عمل کو جاری رکھنے میں تعاون اور حوصلہ افزائی کا ذریعہ ثابت ہو گی‘۔

بیان کے مطابق ’صدر نے اصولی طور پر مشترکہ امن جرگے کے اختتامی اجلاس سے خطاب پر آمادگی کا اظہار کیا ہے‘۔

پروگرم کے مطابق پاکستانی صدر جمعرات کو جرگے کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کرنے والے تھے لیکن بعد ازاں اسلام آباد میں بعض اہم مصروفیات کے باعث ان کی روانگی منسوخ کر دی گئی تھی۔