http://bbc.com.im/urdu/

Friday, 13 July, 2007, 10:33 GMT 15:33 PST

دلاور خان وزیر
بی بی سی اردو ڈاٹ کام ڈیرہ اسماعیل خان

شمالی وزیرستان، تین ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کے دو مختلف واقعات میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تین افراد کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک کا تعلق افغانستان اور دو کا تعلق مقامی قبائل سے بتایا جاتا ہے۔

پولیٹکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جمعہ کی صبح دس بجے کے قریب چند نامعلوم افراد نے میرانشاہ بازار میں فائرنگ کر کے ایک افغان باشندے کو ہلاک کر دیا۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے کا تعلق افغانستان کے صوبہ خوست کے تانڑائی قبیلے سے بتایا جاتا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد ایک سفید موٹرکار میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

میرانشاہ سےایک افغان باشندے ممتاز نے بی بی سی کو بتایا کہ افغانستان میں تانڑائی قبیلہ افغان صدر حامد کرزئی کے حامی قبیلوں میں شمار ہوتا ہے۔ان کے مطابق تانڑائی قبیلے کے لوگ کرزئی حکومت میں بڑے بڑے عہدوں پر تعینات ہیں۔
فائل فوٹو
گزشتہ دو مینہوں کے دوران شمالی وزیرستان میں جیتنے بھی افغان باشندے جاسوسی کے الزام میں ہلاک کیے گیے ہیں ان کا تعلق تانڑائی قبیلے سے ہے

افغان باشندے کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو مینہوں کے دوران شمالی وزیرستان میں جتنے بھی افغان باشندے امریکہ کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں ہلاک کیے گیے ہیں ان تمام کا تعلق تانڑائی قبیلے سے تھا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بھی درست ہے کہ تانڑائی قبیلے کی آپس میں ذاتی دشمنیاں ہیں۔

دوسرا واقعہ بھی میرانشاہ بازار میں اس وقت پیش آیا جب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو مقامی تپی خیل وزیر قبائل کو ہلاک کر دیا گیا۔ نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ لیکن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں تپی خیل وزیر قبائل کو قریبی رشتہ داروں نے ذاتی دشمنی کے بدلے میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔