http://bbc.com.im/urdu/

Thursday, 28 June, 2007, 23:29 GMT 04:29 PST

عبادالحق
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لاہور

حکمران جماعت چھوڑنے کا سلسلہ

حکمران جماعت مسلم لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر تسنیم رشید نے حزب مخالف کی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے لاہور پریس کلب میں ایک اخباری کانفرنس کے دوران بتایا کہ ڈاکٹر تسنیم سمیت پانچ سیاسی شخصیات نے حکمران جماعت کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈاکٹر تسنیم خواتین کے لیے مخصوص نشستوں میں سے ایک پر فیصل آباد سے منتخب ہو کر رکن پنجاب اسمبلی بنی تھیں۔ ان کے شوہر میجر (ر) عبدالرحمٰن تحصیل جڑانوالہ کے ناظم رہے ہیں۔

ڈاکٹر تسنیم بیرون ملک ہونے کی وجہ سے شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس میں موجود نہیں تھیں اور ان کے شوہر ان کی نمائندگی کر رہے تھے۔