Tuesday, 26 June, 2007, 23:06 GMT 04:06 PST
عبدالحئی کاکڑ
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، پشاور
صوبہ سرحد میں متحدہ مجلس عمل سے تعلق رکھنے والی خواتین ارکان اسمبلی نے ایک ایسا بل جمع کرایا ہے جو ان کے بقول کام کرنے والی خواتین کے ساتھ پردے کی بنیاد پر امتیازی سلوک برتنے کے خلاف ہے۔
اس بل میں پردے کی بنیاد پر خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھے جانےکی سزا پندرہ ہزار روپے جرمانہ اور ایک ماہ تک قید (یا پھر دونوں) تجویز کی گئی ہے۔
بل متحدہ مجلس عمل سے تعلق رکھنے والی چھ خواتین ارکان صوبائی اسمبلی شگفتہ ناز، زبیدہ خاتون، فوزیہ فرخ، نرگس زین، آفتاب شبیر اور صابرہ شاکر کی جانب سے جمع کرایا گیا ہے۔ توقع ہے کہ بل پر جمعرات کے روز بحث کی جائے گی۔