http://bbc.com.im/urdu/

Tuesday, 05 June, 2007, 08:02 GMT 13:02 PST

عزیزاللہ خان
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کوئٹہ

کوئٹہ: کان میں دھماکہ، تین ہلاک

کوئٹہ کے قریب سنجیدی کے مقام پر کوئلے کی کان میں دھماکے سے تین مزدور ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔

مائینز کے محکمے کے اہلکاروں نے بتایا ہے کہ کوئٹہ سے پینتالیس کلومیٹر دور مشرق میں کوئلے کی ایک کان میں گیس بھر جانے سے دھماکہ ہوا۔ دھماکے سے کان بیٹھ گئی جس سے تین مزدور ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔

ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد چار ہو گئی ہے تاہم
اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

بلوچستان میں کوئلے کی کانوں میں ہزاروں مزدور کام کرتے ہیں اور ہر سال اس طرح کے حادثات پیش آتے رہتے ہیں لیکن بقول مزدوروں کے کان کے مالکان مزدوروں سے کام زیادہ لیتے ہیں مگر سہولیات فراہم نہیں کرتے۔

دوسری طرف سوئی میں پیر کوہ کے قریب گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا ہے جس سے پیوریفیکیشن پلانٹ کو گیس کی ترسیل معطل ہو گئی ہے۔