عزیزاللہ خان
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کوئٹہ
بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں گونو نام کے طوفان نے تباہی مچادی ہے جس سے چالیس کے لگ بھگ کشتیاں ڈوب گئی ہیں اور ڈیڑھ سو کشتیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
گوادر سے مچھیروں نے بتایا ہے کہ فش ہاربر اور جے ٹی نہ ہونے کی وجہ سے صبح سویرے شدید طوفان سے ان کی متعدد کشتیاں ڈوب گئیں اور سینکڑوں کو نقصان پہنچا جب کہ انجن اور جال تباہ ہوگئے۔ بلوچستان کے دیگر ساحلی علاقے جیسے جیونی اور پسنی میں بھی مچھیروں کی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔
کوئٹہ میں محکمہ موسمیات کے انچارج ضیاءالدین نے بتایا ہے کہ یہ سمندری طوفان بلوچستان کے ساحلی علاقوں کے قریب سے اٹھا ہے اور اس سے خلیجی ممالک کے ساحل بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔
خلیجی ساحل بھی متاثر ہو سکتے |
ماہی گیروں نے بتایا ہے کہ حکومت گوادر کی ترقی اور گہرے پانی کی بندرگاہ کے دعوے تو بہت کر رہی ہے لیکن ماہی گیروں کے لیے کوئی فش ہاربر قائم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے انہیں ہر سال نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔