Monday, 07 May, 2007, 17:10 GMT 22:10 PST
بیورو رپورٹ
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر شیر افگن نے کہا ہے کہ وزیراعظم شوکت عزیز نے ملک میں ایمرجنسی کا ممکنہ نفاذ کا ذکر سرسری طور پر کیا تھا۔
یہ بات انہوں نے پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے رکن سید نوید قمر کے نکتۂ اعتراض کے جواب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہنگامی حالات کے نفاذ سے متعلق شق آئین میں موجود ہے اور وزیراعظم نے اتوار کو اپنی اخباری کانفرنس میں اسی امر کی طرف اشارہ کیا تھا۔
ایم ایم اے کے رہنما فرید پراچہ نے کہا کہ وزیراعظم شوکت عزیز نے ایمرجنسی کے نفاذ کا ذکر اک دھمکی کے طور پر کیا ہے۔
بحث کا موقع دیا جائے گا |
پیر کے روز سپیکر قومی اسمبلی چوہدری امیر حسین نے اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے غیر فعال چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے دورہِ لاہور کے دوران مقامی ٹی وی چینلوں کی نشریات معطل کرنے کے اقدام کے خلاف تحریک التواء سماعت کے لیے منظور کر لی۔