http://bbc.com.im/urdu/

Friday, 27 April, 2007, 04:21 GMT 09:21 PST

عزیزاللہ خان
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کوئٹہ

بلوچستان: صوبائی وزیر کا بیٹا قتل

صوبائی وزیر سماجی بہبود بیگم پروین مگسی کے بیٹے غلام مصطفی مگسی کو مبینہ طور کسانوں نے گولی مار کر ہلاک جبکہ ان کے دو محافظوں کو زخمی کر دیا ہے۔

بلوچستان کے ضلع جھل مگسی کے انتظامی افسر سعید احمد عمرانی نے بتایا ہے کہ غلام مصطفی تبڑی کے علاقے میں کسانوں سے فصل کا حصہ لینے گئے تھے، جہاں کسانوں نے ان پر فائرنگ کر دی۔

ان کے زخمی ہونے والے محافظوں کے نام عبدالنبی اور طارق بتائے گئے ہیں۔ سعید عمرانی کا کہنا تھا کہ قتل کی وجہ زمین کا تنازعہ ہو سکتا ہے۔ پولیس ملزمان کو گرفتاری کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

غلام مصطفی صوبائی وزیر سماجی بہبود بیگم پروین مگسی اور سابق صوبائی وزیر یوسف مگسی کے بیٹے تھے اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی کے چچا زاد بھائی تھے۔

مقامی صحافی رحمت اللہ بلوچ نے بتایا کہ کے اس واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مگسی قبیلے کے لوگ علاقے میں پہنچ رہے ہیں۔