Thursday, 26 April, 2007, 18:34 GMT 23:34 PST
عبادالحق
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لاہور
پاکستانی پنجاب کے ضلع خوشاب کے نواحی گاؤں جابہ میں اراضی کے تنازعے پر ایک شخص نے مبینہ طور پراپنے سگے بھائی سمیت اس کی بیوی اورچار بچوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
غلام اصغر اعوان کا اپنے مقتول بھائی غلام قادر کے ساتھ اراضی کے معاملہ پر جھگڑا چلا آرہا تھا۔
قتل ہونے والوں میں غلام قادر ،ان کی بیوی مہر بھری ،دو بیٹے ذکریا اور ظفر عباس کےعلاوہ بیٹیاں عزیزفاطمہ اور کنیزفاطمہ شامل ہیں ۔
غلام قادر کے گھر والے دوپہر کے وقت کھتیوں میں کام کررہے تھے اسی دوران اس کا بھائی غلام اصغر اعوان کھتیوں میں پہنچ گیا جہاں اس نے فائرنگ کرکے پہلے اپنے دو بھتیجوں کو قتل کیا اس کے بعد اپنے بھائی کی بیٹیوں کو ہلاک کرنے کے بعد اپنے بھائی اور بھابی کو بھی قتل کردیا۔
ملزم چھ افراد کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا ۔
پولیس حکام کے مطابق ابھی تک مقدمہ درج نہیں ہوا کیونکہ خاندان کے تمام افراد قتل ہوچکے ہیں اور کسی نے مقدمہ درج نہیں کرایا ۔