http://bbc.com.im/urdu/

Thursday, 26 April, 2007, 16:17 GMT 21:17 PST

جسٹس پیٹیشن، اہم قانونی نکات

’معطل‘ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی طرف سے سپریم کورٹ میں دائر کی جانے والی پیٹیشن میں ان کے وکیل اعتزاز احسن نے سو سے زیادہ قانونی نکات اٹھائے ہیں۔

چیف جسٹس کی پٹیشن کے اہم قانونی نکات
حکومت نے ریفرنس میں صدر سے کیا کہا؟

اس پیٹیشن میں چیف جسٹس کے خلاف دائر کیے ریفرنس کی قانونی حثیت، چیف جسٹس کی موجودگی میں قائم مقام چیف جسٹس کی تعیناتی، سپریم جوڈیشل کونسل کی تشکیل، سپریم کورٹ کی طرف پیٹشن نہ سننے کے امکانات پر ممکنہ اثرات اور پانچ میں سے تین ججوں کے تعصب سے متعلق قانونی نکتے اٹھائے گئے ہیں۔

بی بی سی جسٹس افتخار محمد چوہدری کی طرف سے اٹھائے جانے والے قانونی نکات کو مفاد عامہ میں شائع کر رہا ہے۔ (ایڈیٹر بی بی سی اردو ڈاٹ کام)